ٹرانسپورٹ کمپنی اُوبر کے صدر عہدہ سے مستعفی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا کی مشہور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کمپنی اوبر کے صدر نے صرف 6 ماہ تک عہدہ صدارت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ کمپنی کی جانب سے ان کے استعفے کی وجوہات تو سامنے نہیں لائی گئیں تاہم ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف جونز کو یہ بڑا فیصلہ خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات اور صنفی امتیاز برتنے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔اوبر حکام کا کہنا ہے کہ جیف جونز نے 6 ماہ تک کمپنی کی جو خدمت سرانجام دی ہم اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
اُوبر /صدر