سابق رکن اسمبلی چودھری اعجاز کی 3سال قید سزا کا فیصلہ معطل ،ضمانت پر رہا

سابق رکن اسمبلی چودھری اعجاز کی 3سال قید سزا کا فیصلہ معطل ،ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے چودھری اعجاز کی 3سال قید کی سزا کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے چودھری اعجاز کی اپیل پر سماعت کی، این اے 108منڈی بہاؤالدین سے سابق ایم این اے چودھری اعجاز کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا اور جعلی ڈگری کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -