حافظ سعید کی نظربندی، محکمہ داخلہ کو آج بحث مکمل کرنے کی ہدایت

صفحہ آخر


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید سمیت 5افراد کی نظربندی کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب کو لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے آج21مارچ کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں چند منٹ پہلے کیس کی سماعت مقرر ہونے کا پتہ چلا، اس لئے انہیں مہلت دی جائے، جواب میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید، ظفر اقبال ملک، عبدالرحمان، کاشف حسین اور عبداللہ کو قانون کے مطابق نظربند کیا گیا ہے۔