حکومت کی انجینئر ایاز کی رہائی کے لئے کوششیں،جلد رہائی کا امکان

صفحہ آخر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی ا نجینئرایاز حسین جمالی جنوبی سوڈان سے اغوا ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ایاز جمالی کی رہائی کیلئے پاکستان کا سفارتکانہ اتھوپیا سے کوششیں کر رہا ہے اور جنوبی سوڈان کی حکومت سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ ان کی جلد رہائی عمل میں آئی گی۔ بدین سے تعلق رکھنے والے ا نجینئر ایاز حسین جمالی کے بھائی الطاف حسین نے آن لائن کو بتایا کہ ان کے بھائی کو جنوبی سوڈان کے صوبہ کے علاقہ بلوچ اپرنائیل سے اتوار کے روز پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 11:30 کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔ 26سالہ ایاز جمالی کی13اپریل کو شادی ہے، فوری رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔