افغانستان،امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک

صفحہ آخر


کابل(اے این این)امریکی فوج نے پاک افغان سرحدی علاقے لمن میں ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے 4اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے پاک افغان سرحدی علاقے لمن میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر استاد اسلم بھی اپنے ساتھی امین شاہ سمیت ہلاک ہو گئے۔ استاد اسلم کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب سے تھا۔