قصور ،ماں6سالہ ضدی بچے کو تھانے لے آئی،حوالات دیکھ کر روپڑا
قصور (بیورورپورٹ)چونیاں میں ماں اپنے 6 سالہ ضدی بیٹے سے تنگ آکر اسے حوالات میں بند کروانے کے لیے کھنچتی ہوئی تھانے لے آئی ,جی ہاں ,یہ انوکھا واقعہ پیش آیا چونیاں میں جہاں پر زرینہ بی بی اپنے 6 سالہ ضدی بیٹے اویس کی حرکتوں سے تنگ آکر اسے حوالات میں بند کروانے کے لیے کھنچتی ہوئی تھانے لے آئی تھانے میں داخل ہوتے ہی بچے نے چیخ و پکار شروع کر دی ماں نے پولیس اہلکاروں سے شکایت کی کہ میرا بیٹا میری کوئی بات نہیں مانتا اور اس نے سب گھر والوں اور رشتہ داروں سمیت اہل محلہ کی ناک پر دم کر رکھا ہے اور اس کی وجہ سے مجھے سب کی شکایات سننی پڑتی ہیں اس لیے اسے حوالات میں بند کر دوحوالات دیکھ کر تو بڑوں بڑوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں اور یہ تو پھر 6 سال کا صرف ضدی اور نافرمان تھا جس نے فوراًماں کے قدم پکڑ کر معافی مانگنے میں ہی عافیت جانی اور پولیس اہلکاروں کے سامنے آئندہ سے ماں کی ہر بات ماننے کا وعدہ لیا جس پر اس کی جان بخشی ہوئی ۔