علیحدہ علیحدہ دروازوں کی عمارت کو ایک شمار کیا جائیگا،محکمہ شماریات کی وضاحت

صفحہ آخر


لاہور(خصوصی رپورٹ)عام عوام کی طرف سے ان خدشات کا اظہار کیا جارہاہے کہ مردم شماری کے دوران دو منزلہ گھروں کوباہرصدردروازہ پر ہر گھر کو علیحدہ ش کا نمبرنہیں لگایا جارہاہے حالانکہ ان گھروں کے دو علیحدہ علیحدہ دروازے ہیں پاکستان ادارہِ شماریات اس بات کی وضاحت کرتا ہے عام گھروں پر نمبر لگانے کے لئے جو طریقہ کار واضح کیا گیا ہے وہ اس طرح ہے کہ ہرعمارت جو ا پنی جداگانہ حیثیت رکھتی ہو یعنی جس کی اپنی بیرونی دیواریں اور چھت ہو اور باہر سے دیکھنے پر ایک علیحدہ عمارت نظر آتی ہو اُسے عمارت تصور کرتے ہوئے خانہ ومردم شماری کا نمبر لگایا جارہاہے قطع نظر اس کے وہ کس مقصد کے لئے استعمال ہورہی ہے ۔وہ عمارات جو بطور گھر بنی ہوئی ہے چاہئے اُس کی جتنی بھی منزلیں ہو ں اُس عمارت پر ایک ہی نمبر لگایا جائے گا۔البتہ عمارت کے اند ر ایک سے زیادہ گھرانے موجود ہوں تو اُن گھرانوں کا شمارفارم ۔1 کے کالم نمبر 4 میں علیحدہ علیحدہ کیا جارہا ہے۔کیثرالمنزلہ عمارات وہ عمارتیں ہیں۔ جو چار یا چار سے زایدمنزلوں پر مشتمل ہو ں وہ کیثرالمنزلہ عمارات کہلاتی ہیں۔مردم شماری کے مرحلہ میں ان عمارات کوبھی ایک ہی نمبر لگایا جائے گا البتہ رہائشی کیثرالمنزلہ عمارتوں میں فلیٹوں پر اس طرح علیحدہ علیحدہ نمبر لگا ئے جائیں گے مثلا اگر عمارت کا نمبر 104 ش ہے تو پہلے فیلٹ کو 104/001 ش،دوسرے کو 104/002ش، تیسرے کو 104/003ش اور اسی طرح سولہویں فلیٹ کو 104/016 ش نمبر دیا جائے گا اور یہ نمبر ہر فلیٹ کے د روازے پر اور فہرست خانہ کے فارم ۔1 کے کالم نمبر 2 میں درج کیے جائیں گے۔ اور کالم نمبر 4 میں گھرانے کاسلسلہ وار نمبر ، کالم نمبر 5 میں سربراہِ گھرانہ کا اندراج کیا جارہا ہے ۔ مزید عوام کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ بہت سی شکایات وصول ہورہی ہیں کہ مردم شماری کا عملہ ہمارے گھر نہیں آیا ۔ یا ہماری گلی نمبر لگنے سے رہ گئی ہے بہت سی کالونیاں شمار ہونے سے رہ گئی ہیں ۔اس حوالہ سے یہ عوام کے علم میں لایا جارہا ہے کہ مردم شماری پورے ملک میں دو مراحل میں ہورہی ہے جو کہ15 مارچ تا 25 مئی 2017 تک جاری رہے گی ۔اسی طرح ہر ضلع میں مردم شماری کا عمل بھی دو حصوں پر مشتمل ہے ہر شمارکنندہ کو دو بلاکو ں میں کام کرناپڑرہا ہے اس سلسلہ میں مقررہ 14 دنوں میں پہلے بلاک کا کام ختم کرکے دوسرے بلاک میں کام کرے گا اگر کسی علاقہ میں 13 اپریل 2017 تک مردم شماری کا عملہ نہ پہنچ پائے تو کنٹرول روم نمبر 080057574 پر قومی فریضہ سمجھتے ہو ئے مطلع کریں جو 24 گھنٹے کام کررہا ہے ۔
ایک شمار