عمران اور نواز کی سیاست بنی گالا اور لاہور تک محدود ہے : آغا سراج درانی

عمران اور نواز کی سیاست بنی گالا اور لاہور تک محدود ہے : آغا سراج درانی
 عمران اور نواز کی سیاست بنی گالا اور لاہور تک محدود ہے : آغا سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہروفیروز ( صباح نیوز(اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی ہماری ،، ماں ،، کا درجہ رکھتی ہے سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والوں کیلئے سندھ میں کوئی جگہ نہیں سندھ کسی کی جاگیر نہیں جو اسکے حصے کر ڈالے صوبے کی حفاظت کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر سندھی پٹھانوں سمیت سندھ کا ہر فرد بچہ بچہ سر پر کفن باندھ کرمیدان میں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سندھی پٹھان یوتھ اتحاد کے ضلعی رہنما عابد علی پٹھان کی قیادت میں وفد میں شامل ڈاکٹر لالہ موسی خان پٹھان ، اختر پٹھان ، ھارون خان پٹھان ، لالہ کشمیر خان پٹھان ، سے بات چیت کرتے ہوئے کیا آغا سراج درانی نے کہاکہ میاں نوازشریف اور عمران کا چیپٹر کلوز ہے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں اب انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں عمران نیازی سندھ میں جتنے چاہے جلسے جلوس کرلے پاکستان پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ عوام PPP کیساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں الائنس اوراتحاد بنتے رہے ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے عوسم کی جماعت ہے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی نے استحکام جمہوریت کیلئے ہمیشہ بے پناہ قربانیاں دی ہیں جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کئے ، انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود اپنی پارٹیاں بدل رہے ہیں انشااللہ الیکشن 2018 کے بعدملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی،

آغا سراج درانی

مزید :

صفحہ آخر -