نااہل نواز شریف کا خود کو ناگزیرقرار دینا پاکستان کی بدقسمتی ہے، فردوس عاشق

نااہل نواز شریف کا خود کو ناگزیرقرار دینا پاکستان کی بدقسمتی ہے، فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ ( آئی این پی) بیرونی آقاؤں نے نااہل شریف سے جو کام لینے تھے وہ کسی حد تک لے لئے ہیں۔ نااہل شریف نے فوج عدلیہ اور اداروں کو داغدار ار کمزور کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی ہیں۔ پاکستان کی کتنی بدقسمتی ہے کہ نااہل شریف خود کو ناگزیر اور نظریہ خیال کرتا ہے لیکن وہ نظریہ اسلام یا نظریہ پاکستان نہیں بلکہ نظریہ کرپشن، نظریہ بدعنوانی نظریہ نا اہلیت نامعقولیت و نامقبولیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گوہد پور میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل شریف کی اصل حقیقی جموریت عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے عمران خان کی جدوجہد قابل ستائش ہے۔ اگر عمران خان نااہل شریف کی کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند نہ کرتے تو آج پاکستان کے گلی کوچوں سے مجھے کیوں نکالا ،مجھے کیوں نکالا کی آواز یں نہ آرہی ہوتیں ۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ آخر -