نواز شریف نظریے کا نام ہے جو مائنس نہیں ہو سکتا، مصدق ملک
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف نظریے کا نام ہے جو مائنس نہیں ہو سکتا۔ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں رویوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف ایک سوچ اور ایک نظریے کا نام ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتا ہے اسے کبھی مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ نظریہ نہیں جس میں عدالتیں آمریت کو تحفظ دیتی ہیں وہ نظریہ نہیں جس میں بھٹو کو پھانسی دی جاتی ہے جس میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے ۔ یہ وہ نظریہ نہیں جس میں عدالتیں نظر ثانی پر قانون اور آئینی جواب کی بجائے سیاسی جواب دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔ نیب کی کارروائی قانون میں دیئے گئے ۔ طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیئے یہ نہیں ہو سکتا کہ شکایت کرنیو الا خود سپروائز کرے ۔ وہی وقت کا تعین کرے اور وہی اپیل بھی خود سنے ہمیں ایسے رویوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام پر تحفظات اور تنقید کے باوجود عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم کیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا وزیراعظم نے 2گھنٹے کے اندر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس خالی کر دیا تھا۔
مصدق ملک