بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا
شہدادپور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا جس کا اظہار پی پی پی رہنماء مخدوم امین فہیم نے اپنی زندگی میں کر دیا تھا ۔ قطری خط کی طرح اس وصیت نامے میں کوئی حقیقت ہوتی تو ظاہر ہو جاتی ۔ آصف زرداری نے چالاکی کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر بینظیر کا کارڈ استعمال کیا اور اقتدارمیں آکر ان کے خون سے بھی انصاف نہیں کیا ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار شہدادپور میں پہلوان رند کی رہائش گاہ پر چائے پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ و دیگررہنماء بھی موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں مال اکٹھا کر کے سندھ کو کنگال کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی خوشحال سندھ دیکھنا چاہتی ہے۔ آصف زرداری کوسندھ میں پی ٹی آئی سے خطرہ ہے ۔ پی پی پی نے سندھ کو تباہی کے کنارے تک پہنچانے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی
عارف علوی