ملک میں غیر یقینی اور جمود کی فضا
پشاور(آن لائن) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤنے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی اور جمود کی فضا ہے جس کی وجہ سے ہمارے صوبے کے مسائل پس پشت چلے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم ہر گز قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ ان مسائل کا حل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کور پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں محمد افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آفتاب شیرپاؤ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی نہ صرف پشاور میں مضبوط ہو گی بلکہ اس کے مثبت اثرات پورے صوبہ پر مرتب ہوں گے۔
آفتاب شیر پاؤ