پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن مستعفی، قیادت کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن مستعفی، قیادت کا استعفیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا ہے تاہم چیئرمین نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے فوری طور پر ندیم افضل چن کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ندیم افضل چن نے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کااحترام ہے مگراب عہدہ اپنے پاس رکھنامناسب نہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور ممکنہ طور پر ان کی اگلی منزل بھی پی ٹی آئی ہی ہو سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -