وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پنڈی بھٹیاں میں تیزاب انڈیل کر ڈیڑھ سالہ بچے کو ہلاک کرنے کی خبر کانوٹس،رپورٹ طلب
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنڈی بھٹیاں کے محلہ جہانگیر پورہ میں تیزاب انڈیل کر ڈیڑھ سالہ بچے کو ہلاک کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔