سورج کی بیرونی سطح میں ہونے والے دھماکوں کو دیکھنا ممکن؟

سورج کی بیرونی سطح میں ہونے والے دھماکوں کو دیکھنا ممکن؟
سورج کی بیرونی سطح میں ہونے والے دھماکوں کو دیکھنا ممکن؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے نظام شمسی میں صرف زمین ہی وہ واحد سیارہ ہے جہاں زندگی کا واضح وجود ممکن ہے، اس کی وجہ زمین کا نظامِ شمسی کے مرکز "سورج" سے مناسب ترین فاصلہ ہے جس کی بدولت انسان سمیت تمام جانداروں کو وہ حرارت دستیاب ہے جو زندگی بخش ہے۔زندگی کو زمین پر پھلنے پھولنے کے لیے ایک مخصوص درجہ حرارت کی ضرورت تھی تاکہ منجمد پانی مائع حالت میں حاصل ہوسکے۔ہم سب جانتے ہیں کہ سورج اتنی حرارت اپنے مرکز میں ہونے والے فیوڑن ری ایکشنز سے پیدا کرتا ہے اور یہ کیمیائی عمل اربوں سالوں سے جاری ہیں، مزید براں، اس (V2G) ستارے کی سطح پر مقناطیسی قوتوں کی حرکات سے دھماکے بھی ہورہے ہیں اور ان دھماکوں کی آواز لاکھوں ڈیسی بیل ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ان دھماکوں کو کیوں نہیں سن سکتے؟ ان دھماکوں کی آواز ہم تک نہ پہنچنے کی وجہ یہ ہے کہ کائنات میں تمام فلکیاتی اجسام کے درمیان جو خالی جگہیں ہیں، ان میں ہوا تک موجود نہیں، جس کی وجہ سے آواز کو ہمارے کانوں تک پہنچنے کی رسائی حاصل نہیں ہے، لیکن ذرا ٹھہریئے!! کیا ہم ان دھماکوں کو دیکھ سکتے ہیں؟جی ہاں، ہم اپنی آنکھوں سے ان دھماکوں کو دیکھ سکتے ہیں لیکن صرف ایک مسئلہ درپیش ہے اور اگر وہ حل ہو جائے تو ہم بلاجھجک ان دھماکوں کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ وہ مسئلہ سورج کے کرّہِ روشن (روشن کرّہ) کی تیز روشنی کا ہے۔ سورج کے روشن کرّہ کی چکا چوند اس قدر شدید ہے کہ اگر ہم سورج کو برہنہ آنکھ سے دیکھیں گے تو اس کی وجہ سے ہماری آنکھ میں موجود روشنی کا قدرتی سنسر یعنی "ریٹینا" تباہ ہوجائے گا اور ہم ہمیشہ کے لیے اندھے پن کا شکار ہوجائیں گے۔"کرونا" سورج کی بیرونی سطح ہے، اگر ہم اس کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سورج کی سطح پر اِن بِنا آواز والے دھماکوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
دھماکے

مزید :

صفحہ آخر -