چھٹہ گروپ نے اب تک 55ہزار عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کیں: مشتاق احمد چھٹہ

چھٹہ گروپ نے اب تک 55ہزار عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کیں: مشتاق احمد چھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(انٹرویو:ڈویلپمنٹ سیل) چٹھہ گروپ نے55ہزار عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سعودی عمرہ کمپنی نبراس کے ہم پاکستان میں واحد نمائندے ہیں، ہماری انفرادیت ہے مکہ مدینہ میں ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کا ہمارا اپنا نظام ہے۔ پاکستانی سٹاف کے ساتھ ایئر پورٹ سے ایئر پورٹ تک رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں، بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو سامنے رکھتے ہوئے چٹھہ گروپ نے اپنے نیٹ ورک کو ملک بھر کے طول عرض تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے اگست کے پہلے ہفتے میں ہم نئے عمرہ گروپ کی لانچنگ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چٹھہ گروپ کے چیئرمین الحاج مشتاق احمد چٹھہ نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سات سال سے ہم معتمرین کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسلام آباد، فیصل آباد سے کاروان عرفات اور نیلم ٹریول ضیوف الرحمن کی خدمت بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا مکہ مکرمہ میں ہمارے مستقل ہوٹل ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔ ہم جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ سے اپنی وی آئی پی گاڑیوں کے ذریعے استقبال کرتے ہیں اور اپنے ہوٹلز تک پہنچاتے ہیں۔چٹھہ گروپ نے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ملک بھر کے ٹریول ایجنٹس کی غیر معمولی دلچسپی کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر کے ٹریول ایجنٹ ہمارے بزنس پارٹنر بن سکیں گے۔ عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ عمرہ ایجنٹوں کو ٹرانسپورٹ، عمرہ اپروول، مکہ مدینہ میں ہوٹلز کی سہولت فراہم کریں گے۔مشتاق چٹھہ نے بتایا اگست کے پہلے ہفتے میں ہم بڑا گروپ ترتیب دے رہے ہیں۔ نیا گروپ چٹھہ گروپ کی چھتری تلے خدمات انجام دے گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد،فیصل آباد، گوجرانوالہ کے ساتھ ساتھ اضلاع اور تحصیل سطح پر ٹریول ایجنٹ کو بزنس ساتھی بنائیں گے۔نئے جوائنٹ ایڈونچر کے ذریعے نئی کمپنی کی تعارفی تقریب اگست میں ہو گی اور محرم سے عمرہ2018ء کے لئے پاکستان میں سب سے سستا اور اچھا عمرہ پیکیج دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -