توہین عدالت کی درخواست چیئرپرسن ریلوے پروین آغا کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرپرسن ریلوے پروین آغا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ریلوے کے محمود باجوہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں اپ گریڈیشن کیلئے زیر غور نہیں لایا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ملازمین اپ گریڈیشن سے محروم ہیں۔