توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے زاہد اخترزمان کونوٹس

توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے زاہد اخترزمان کونوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے زاہد اخترزمان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس علی باقرنجفی نے قلعہ گوجرسنگھ کی رہائشی نذیرکوثر کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ اس کا خاوند محمد اشرف ایل ڈی اے میں دوران ملازمت ا نتقال کرگیالیکن سول سرونٹ ر ولز کے تحت اس کے اہل خانہ کی مالی معاونت نہ کی گئی۔ عدالت نے دوفروری 2017 ء کو درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو زیرالتواء عرضداشت پرفیصلہ کرنے کاحکم دیا۔
توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -