بجلی کے ترسیلی نظام کی آپ گریڈیشن ،بارش نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

بجلی کے ترسیلی نظام کی آپ گریڈیشن ،بارش نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی سے جہاں ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی وہیں شارٹ فال میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ بھی گھٹا دیا گیا ہے ،تاہم مون سون بارشوں نے ترسیلی نظام کو آپ گریڈ کرنے کے حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کا پول کھول دیا۔لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے بارشوں کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لیسکواور آ ئیسکو سمیت پنجاب کی تمام ڈسکوز کا ترسیلی نظام بارشوں کے باعث درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات صوبائی دارا لحکو مت میں ہونیوالی بارش سے لیسکو کے 105 فیڈرز ٹرپ کر گئے دیگر ڈسکوز میں بھی ایسی ہی صورتحال رہی، کئی مقامات پر ٹرانسفارمرز جل گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز صبح بارش کا سلسلہ رکنے پر بحالی کا کام شروع کیا گیا جو گزشتہ شام تک مکمل کر لیا گیا۔ گیسکو ، فیسکو ،میپکو ڈویژنوں میں گزشتہ روز تقریبا سارا دن ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، رات گئے تک کئی علاقے بجلی کی بندش کا شکار رہے۔ شارٹ فال میں کمی کے باعث بڑے شہروں میں سحر و افطار سمیت تراویح کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
بجلی ترسیلی نظام

مزید :

صفحہ آخر -