دفترخارجہ کی ایرانی ڈرون مارگرا نے کی تصدیق
اسلام آباد(اے این این)دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے پاکستانی حدودمیں داخل ہونے والے ایرانی ڈرون کومارگرائے جانے کی تصدیق کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہاکہ ایرانی ڈرون کو 19 جون کو مار گرایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں چارکلومیٹر اندر تھا جسے پاکستان ایئرفورس نے مارگرایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کرلیا ہے۔