دیوانی مقدمات کے رولز میں ترامیم کی حتمی منظوری کیلئے ہائیکورٹ کا اجلاس طلب

دیوانی مقدمات کے رولز میں ترامیم کی حتمی منظوری کیلئے ہائیکورٹ کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے رولز کمیٹی کی طرف سے مرتب کی گئیں ماتحت عدلیہ میں دیوانی مقدمات کے رولز میں ترامیم کی منظوری کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل رولز کمیٹی نے ماتحت عدلیہ میں زیر سماعت دیوانی مقدمات کے رولز میں موجود سقم دور کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے رولز میں ترمیم کی سفارشات کی حتمی منظوری کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کر لیا ہے۔فل کورٹ اجلاس میں عدالت عالیہ لاہورکے موجودہ اٹھاون ججز شرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -