پاکستان اور بھارت مذاکرات پر متفق ہورہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے: امریکہ

پاکستان اور بھارت مذاکرات پر متفق ہورہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیشرفت ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیوریارک(آن لائن) برصغیر میں اسلحے کی دوڑ پر شدید تشویش اور تنازعہ کشمیر کے حل میں سرگرم کردار ادا کرنے کا اشاہ دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امید ظاہر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عنقریب پیش رفت ہوسکتی ہے اور دونوں ممالک بھارت اور پاکستان امریکی کوششوں کی بدولت مذاکرات کی بحالی پر متفق ہورہے ہیں اس دوران پنٹاگون نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی افیسر گیری کوہن نے واشنگٹن میں صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی سے متفکر ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیاں کشیدگی سے خطے کا طاقتی توازن بھی خطرے میں پڑجاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں نیوکلیائی ٹکراو کا خطرا پیدا ہوجاتا ہے اور یہ صورتحال پورے برصغیر کیلئے ناقابل برداشت ہو گی ،گیری کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت دونوں ممالک مسئلہ کشمیر پر پیش رفت پر آمادہ ہورہے ہیں اور امریکہ پر امید ہے کہ تنازعہ کشمیر پر پیش رفت متوقع ہے انہوں نے کہا کہ امریکی کوششیں جاری ہیں کیونکہ امریکہ اب مسئلہ کشمیر کے حل میں سرگرم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی اس سلسلے میں کافی حد تک متحرک ہوگیاہے انہوں نے کہا پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات ہیں اور امریکہ نے دونوں ممالک کی قیادتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی بحالی کو یقینی بنا کر خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات کو کم کریں دریں اثنا ٹرمپ انتظامیہ ایک عہدیدار نے پاکستان کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس ملک کے پاس نیوکلیائی ہتھیار ہیں جن کے محفوظ ہونے پر امریکہ کو پہلے شبہ ہوگیا تھا لیکن اب پاکستان نے ایٹمی پروگرام کو انتہائی سخت حصار میں رکھا ہے جہاں اس کو کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -