چارسدہ ،مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی ،ملزم گرفتار

چارسدہ ،مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (آن لائن) چارسدہ میں تنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنیوالے شخص کوزخمی حا لت میں گرفتار کر لیا گیا ۔منگل کے روز چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ہری چند کے مقام پر جب مردم شماری کی ٹیم اپنے فرائض کی سرانجام دے رہے تھے تو اس دوران اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ملزم زخمی ہوگیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق مسلح شخض فخر عالم کا تعلق مالاکنڈ ایجنسی سے ہے پولیس نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ٹیم پر فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -