تربت، ایف سی کا سرچ آپریشن، کراس فائرنگ میں 1اہلکار شہید، 2شرپسند ہلاک
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 2 شرپسند ہلاک جب کہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایف سی نے خفیہ اطلاع پر تربت میں سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجود شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 شر پسند ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی بھی ہوئے جب کہ علاقے میں مزید شرپسندوں کی موجودگی کے شبہ میں قریبی علاقوں میں بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔
سرچ آپریشن