ڈی جی ہیلتھ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اسامیاں خالی، حکومت پنجاب تعیناتیاں نہ کرسکی

ڈی جی ہیلتھ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اسامیاں خالی، حکومت پنجاب تعیناتیاں نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب خالی انتظامی عہدوں پر افسروں کی تعیناتیاں نہ کر سکی۔ڈی جی ہیلتھ سمیت بعض ڈویژن کے کمشنر اور بعض اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔بعض افسروں کے پاس ایک سے زائد محکموں کے چارج ہیں ۔ افسروں کی عدم موجودگی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق کمشنر راولپنڈی، ڈی سی حافظ آباد ، ڈی سی سیالکوٹ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ان خالی اسامیوں سے عوام کے روز مرہ کے معاملات نمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایوان وزیر اعلی نے پہلے ہی چیف سیکرٹری سے خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کے لئے پینل مانگ رکھا ہے۔ وزیر اعلی کی دیگر سیاسی مصروفیات کی وجہ سے یہ اسامیاں اس وقت خالی پڑی ہیں۔اسی طرح چار ماہ سے ڈی جی ہیلتھ کا عہدہ بھی خالی ہے،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو ڈی جی ہیلتھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -