راولپنڈی اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

راولپنڈی اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) جڑواں شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا،بارش کا مزہ دوبالا کر نے کے لئے عوام کی بڑی تعداد پارکوں میں اپنے بچوں کے ساتھ نکل پڑی ،پارکوں اور بازاروں میں عوام کا رش لگا رہا۔چائے کے ساتھ پکوڑوں اور سمو سوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت ختم ہو کر رہ گئی، بارش کے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا ، ،اتوارہونے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد بارش کا مزہ دوبالا کر نے کے لئے پارکوں میں بچوں کے ساتھ نکل پڑی ، پارکوں اور بازاروں میں عوام کا رش لگا رہا۔موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم سرد اور خوشگوار بنا دیا ، لوگوں نے گرم کمبل گرم کپڑے اور سویٹر گرم ۔چادر یں نکالل لیں بارش کے باعث موسم یکسر تبدیل ہو گیا ۔ بارش نہ ہونے کے باعث موسم کی خشکی سے عوام میں کھانسی ، گلے کی بیماریاں ، بخار ،نزلہ زکام کا بھی اب خاتمہ ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -