پاکستان کی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی فروغ کی بھرپور حمایت قابل تعریف ہے: چین

پاکستان کی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی فروغ کی بھرپور حمایت قابل تعریف ہے: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آن لائن)چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گاؤلی نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے ذریعے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے، چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے (بی آر آئی )کے فریم ورک کے تحت پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے زیر اہتمام 2017میڈیا تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک کے تحت عملدرآمد کئے جانیوالے توانائی کے منصوبوں کے علاوہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا بھی حوالہ دیا ،ون بیلٹ ون روڈ فلاسفی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر غربت اور سماجی و اقتصادی تفاوت پر قابو پانے کیلئے ایک چینی حل ہے، چین نے مشترکہ تقدیر کی پالیسی کے ذریعے پوری بنی نوع انسانیت کے نصب العین کی خدمت کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے افعال کو عملی شکل دینے کا عزم کررکھا ہے تا کہ بی آر آئی کے ممالک دنیا بھر میں مساوی صورتحال کے ذریعے اپنے ثمرات حاصل کر سکیں ۔صحیح تناظر میں بی آرآئی فلسفے پر عملدرآمد میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اس کی روح اور جذبے کو فروغ دینے میں پل کاکام دے سکتا ہے ۔بیرونی وفود نے کہاکہ بیلٹ و روڈ منصوبہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا کے ادارے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس ماحول پیدا کرنے کیلئے تبادلوں اور تعاون کو مستحکم کرنے پر آمادہ ہیں ، پاکستان کے نمائندے مسعود ملک نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا تصور شاندار ہے جس سے اس کی تکمیل کے بعد سست معیشتوں میں بالخصوص انقلاب برپا کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -