بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات

بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر ) محکمہ موسمیات نے وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ کے مطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں چند مقامات جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز موسم خشک اور مرطوب رہنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی بادلوں اور سورج میں انکھ مچولی جاری رہی تاہم بعد دوپہر ہوا چلی جس سے گرمی اور حبس میں کمی ہوئی۔ شام کو آسمان پر گہرے بادل چھا گئے جو بن برسے ہی نکل گئے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، میرپورخاص ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، ڑوب، سبی، قلات، نصیر آباد ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں کوہاٹ، پشاور، مردان ڈویڑن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کییگئیگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت 44 اور سبی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام ا?باد میں36 ، لاہور میں36 ، کراچی میں33، پشاور میں 39، کوئٹہ میں35 ، مری میں25 ، فیصل آباد میں ، ملتان میں39 ، حیدر آباد میں39 سنٹی گریڈ رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -