بلاول کے پروٹوکول سے بچی ہلاکت پر دکھ ہوا، سپریم کورٹ انگریزوں کے پروٹوکول کا خاتمہ کرے،سراج الحق
لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں بلاول کے پروٹوکول کی وجہ سے معصوم بچی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر قسم کے سرکاری پروٹوکول پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ۔جب تک شہزادوں کی شاہی سوارگزر نہیں جاتی ایمبو لینس میں مریض بھی تڑپتا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کی لعنت انگریز وں نے اپنے رعب اور دبدبے کو قائم رکھنے کیلئے شروع کی تھی مگر ہمارے ذہنی غلام حکمران آج تک اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔سراج الحق نے بچی کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔