کراچی: چارطالب علم سمندر میں ڈوب گئے، تین کی نعشیں نکال لی گئیں

کراچی: چارطالب علم سمندر میں ڈوب گئے، تین کی نعشیں نکال لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) ہاکس بے کے قریب سینڈزپٹ کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والے سکول کے4 نوعمر طالب علم ڈوب گئے۔ماڑی پور تھانے کے اسٹیشن ہاس آفیسر محمد اقبال نے بتایا کہ لڑکے اپنی کلاس کے ساتھ پکنک پر آئے تھے، تاہم پانی میں کافی آگے تک نکل جانے کی بنا پر وہ لہروں کا شکار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 3 طلبہ کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔طلبہ کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔ڈوبنے والے طالبعلم اورنگی ٹاؤن کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھے، پرنسپل بھی واقعہ کے وقت وہیں موجود تھا۔واضح رہے کہ14 مئی کو ساحل سمندر پر تفریح کے لیے جانے والے 4 افراد نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -