سہیل بابر بٹ قتل کیس 5ملزموں کی ضمانت درخواستیں خارج

سہیل بابر بٹ قتل کیس 5ملزموں کی ضمانت درخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنچوتہ نے پیپلز پارٹی کے راہنماسہیل بابر بٹ قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم عرفان جٹ سمیت 5ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں ،عدالتی فیصلے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے راہنما سہیل بابربٹ کے قتل کیس میں نامزد 5ملزمان عرفان جٹ ،شفقت عرف بگا،محمد اسلم،عاطف بٹ،حبیب عرف سابی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے وکلاء آصف شریف ودیگرنے طویل بحث کی جبکہ عدالت نے مدعی کے وکیل اصغر علی گل کے بھی دلائل سنے ،فاضل جج نے فریقین کے وکلا ء کی بحث کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔درخواست ضمانتوں میں ایک ملزم محمد اسلم پہلے ہی گرفتار ہے جس کی بعدازگرفتاری درخواست دائر کی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مناواں پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -