آصف زرداری کی مانچسٹر میں دہشت گردی کی مذمت
اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مانچسٹر میں ہونے والی دہشتگردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔ ایسے درندوں کا خاتمہ امن کی ضمانت ہوگا۔ سابق صدر نے برطانوی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس سوچ کی مزاحمت کر رہی ہے جو سوچ شدت پسندی کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے عوام کے ساتھ ہے۔