کراچی:بھنگوریہ ٹاؤن میں ایک اور بحریہ دسترخوان کا افتتاح
کراچی( خصوصی رپورٹ)گزشتہ روزایک نئے بحریہ دسترخوان کا افتتاح بھنگوریہ ٹاؤن نزد قادریہ مسجد عزیز آباد کراچی میں کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک سادہ لیکن پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی مینیجمنٹ ، بحریہ دسترخوان کی ٹیم اور پاکستان کے کاروباری شہر کی معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔بحریہ دسترخوان کی ٹیم کے جذبہء خدمت سمیت بحریہ دسترخوان پراجیکٹ کے ساتھ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین صاحب کی ذاتی وابستگی بھی اس منصوبہ کی کی بے مثال کامیابی کی ایک بڑی وجہ ہے۔بحریہ دسترخوان چیئرمین صاحب کی انسان دوستی اور مثبت سوچ کا مظہرہے۔ بحریہ دسترخوان، بحریہ ٹاؤن پاکستان کا ایک ویلفیئر پراجیکٹ ہے جس کے تحت ملک بھر کے مختلف شہروں میں متعدد مقامات پر انتہائی باعزت ماحول میں دو وقت کے مفت کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سال کے 365دن بحریہ دسترخوان سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ بھنگوریہ ٹاؤن کی انڈسٹریل اور متوسط طبقے کی آبادی کیلئے بحریہ دسترخوا ن کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہی سبب ہے کہ بھنگوریہ ٹاؤن میں دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر عام لوگوں نے بحریہ دسترخوان، بحریہ ٹاؤن پاکستان اور ملک ریاض حسین کے لیے دعاؤں کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔