اقبال ٹاؤن: تجاوزارت کیخلاف آپریشن، دکانداروں نے ٹیم ایم او یرغمال بنالیا: پولیس سے ہاتھا پائی
لاہور(خبر نگار) کریم بلاک، اقبال ٹاؤن میں ٹی ایم اے سمن آباد کی ٹیم اور تاجر آمنے سامنے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے آنے والی ٹیم نے دکانوں کے سامنے سے سٹالز اٹھانے کے لیے آپریشن شروع کیا تو دکاندار سراپا احتجاج بن گیا۔ ٹی ایم او سمن آباد عبدالرزاق اور اُن کی ٹیم کو یرغمال بنالیااور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کرنا شروع کردی۔ کریم بلاک کے سامنے وحدت روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔ جس کے باعث وحدت کالونی اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں ٹریفک بلاک ہوگئی۔ اس موقع پر سٹالز ہولڈر نے ٹی ایم اے سمن آباد کی ٹیم کے ساتھ آنے والی پولیس سے ہاتھا بھائی بھی کی۔ اور احتجاج کے دوران ٹی ایم اے سمن آباد اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ جس پر ایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مسلسل دو گھنٹے مذاکرات کرنے کے بعد احتجاج ختم کروایا۔ اس حوالے سے ٹی ایم اے سمن آباد عبدالرزاق نے بتایا کہ دکانوں کے سامنے سے سٹالز ہولڈرز کے خلاف آپریشن شروع کیا ہی تھا کہ دکانداروں نے ٹیم پر ہلہ بول دیا اور اس کے بعد احتجاج شروع کردیا اور پولیس حکام کو اطلاع کرنے پر معاملہ رفع دفع ہوا ہے۔