چھوٹے بیوٹی پارلرز پر عائد 16 فیصد سروسزٹیکس معطل ،پنجاب حکومت سے جواب طلب

چھوٹے بیوٹی پارلرز پر عائد 16 فیصد سروسزٹیکس معطل ،پنجاب حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چھوٹے بیوٹی پارلرز پر عائد کئے گئے 16 فیصد سروسزٹیکس کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے متعدد چھوٹے بیوٹی پارلرز کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ گلی محلوںمیں کھولے گئے بیوٹی پالرز پر بھی حکومت نے 16 فیصد سروسزٹیکس عائد کر دیا ہے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چھوٹے بیوٹی پارلرز پرپہلے ہی آمد ن نہ ہونے کے مترادف ہے مگر اسکے باوجود حکومت نے بلاجواز ٹیکس عائد کر کے بیوٹی پارلر پر کام کرنے والے افراد کو معاشی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، پنجاب حکومت اپنی آمدن بڑھانے کے لئے چھوٹے درجے کے کاروبار سے وابستہ افراد پر ٹیکس عائد کر رہی ہے جو غیرقانونی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چھوٹے بیوٹر پارلرز پر عائد 16 فیصد سروسزٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سولہ فیصد سروسزٹیکس کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔
بیوٹی پارلر

مزید :

صفحہ آخر -