آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر غور

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کا 50فیصد ایڈہاک الانس تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق خزانہ ڈویژن کے ریگولیشن ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے حوالے سے 3 مختلف آپشنز پر مشتمل تجاویز تیار کرکے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے اور ہر آپشن کے ساتھ اس کے قومی خزانے پر مرتب ہونیوالے مالی اثرات کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت پر ریگولیشن ونگ نے ابھی ابتدائی ورکنگ شروع کردی ہے جس کے تحت ایک تجویز یہ زیر غور ہے کہ سرکاری ملازمین کو ملنے والا50 فیصد ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں شامل کرکے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا جائے جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الانس، ہارڈ ایریا الانس، اردلی الانس ہاس رینٹ سمیت دیگر الانسز میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -