ٹام کروز اپنے سے 26 سال چھوٹی برطانوی اداکارہ کے عشق میں مبتلا، جلد شادی کا امکان
لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) ہالی ووڈ کے خوبرو اداکار ٹام کروز کے ایک مرتبہ پھر ’عشق‘ میں گرفتار ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ اس مرتبہ ٹام کروز 28 سالہ ونیسا کیربائی کی زلفوں کے اسیر ہوئے ہیں جو ٹام کروڑ سے 26 سال چھوٹی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ونیسا کیربائی فلم ’’مشن امپاسبل‘‘ میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹام کروز نے کیربائی کو ٹی وی سیریز ’دی کراؤن‘ میں اداکاری کرتا دیکھ کرانہیں اپنی فلم کے چھٹے پارٹ میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ٹام کروز نے ان کو کام دینے کیلئے دباؤ ڈالا۔‘‘