شہباز شریف کی پیاف فاؤنڈرز الائنس کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

شہباز شریف کی پیاف فاؤنڈرز الائنس کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کولاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔دزیر اعلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب صدر طاہر جاوید ملک،سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ،نائب صدر ذیشان خلیل اوردیگر عہدیداروں کے ساتھ فلاحت عمران کو وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہو ر ڈویژن کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب قیادت اور عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ تاجر برادری اورصنعت کاروں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے۔ تاجر برادری اورصنعت کاروں نے نئے عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے ،امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -