رواں ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے
نئی دہلی (آن لائن) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس رواں ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ انتطامیہ کے تحت کابینہ سطح کے یہ پہلے وزیر ہیں جو بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ بھارت میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جیم میٹس 26 سے 28 ستمبر تک نئی دہلی کا دورہ کر رہے ہیں ۔ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہم منصب نرمیلا سیتارامن سے ملاقاتین کریں گے جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ دریں اثناء امریکی وزیر دفاع انڈین گیٹ میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔
امریکی وزیر دفاع