ناموس رسالتؐ قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پروفیسر ساجد میر

ناموس رسالتؐ قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پروفیسر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خصوصی رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت واضح اسلامی بیانیہ ہے، ناموس رسالتؐ قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے امتناع قادیانی آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں بھی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں۔ قادیانیت نے پاکستان کے آئین سے انحراف کیا اور پاکستان سے باہر جا کر ملک کے خلاف مورچہ بند ہیں، پاکستان میں کبھی بھی قادیانیوں کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا گیا۔ پاکستان میں توہین رسالت کے قانون کا خاتمہ سلام دشمن قوتوں کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام مرکز اہل حدیث راوی روڈ پر منعقدہ ختم نبوت سیمینار اور یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف عالمی ایجنڈے کو اتفاق سے ناکام بنائیں گے۔سیمینار سے اہل حدیث یوتھ فورس کے صدر فیصل افضل شیخ، حافظ عامر صدیقی، علامہ محمد شفیق خاں پسروری، مولانا نعیم بٹ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ عمر صدیق، مولانا یوسف پسروری، رانا خلیق خاں پسروری، رانا نصراللہ خاں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -