سکول ٹیچر پی ٹی سی ٹیچر اوربطور ایجوکیٹر ٹیچر کی تنخواہیں وصول کر کے غائب
لاہور( خبر نگار) محکمہ تعلیم لاہور کے حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک سکول ٹیچر مسلسل چار ماہ تک گریڈ 9میں بطور پی ٹی سی ٹیچر اور گریڈ 14میں بطور ایجوکیٹر ٹیچر کی تنخواہیں وصول کر کے محکمہ خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا کر رفو چکر ہو گیا، سنٹر ہیڈ ماسٹر ملک صفدر علی نے اے ای او اور ڈپٹی ڈی ای او شالیمار کی مبینہ ساز باز اور ملی بھگت جبکہ ڈی ای او کینٹ نے سنٹر ہیڈ ماسٹر ملک صفدر علی اور اے ای او شالیمار اصغر صغیر اور ڈپٹی ڈی ای او شالیمار کی نا اہلی قرار دے دی ، ای ڈی او تعلیم لاہور پرویز اختر خان کو بھی واقعہ سے لاعلم رکھا گیا ،تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹاؤن کے علاقہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ شہیداں کے سکول ٹیچر محمد ارسلان جو کہ گریڈ 9میں بطور پی ٹی سی ٹیچر بتایا جاتا ہے اور تقریباً چند ماہ قبل وہاں سے گریڈ 14میں بطور ایجوکیٹر بھرتی ہو گیا، ذرائع نے بتایا سکول ٹیچر ارسلان کی سنٹر ہیڈ ماسٹر ملک صفدر علی اور اے ای او شالیمار اصغر صغیر کے ساتھ مبینہ طور پر اچھے تعلقات تھے، جس پر سکول ٹیچر اپنے افسران سے مبینہ ساز باز ہو کر مسلسل چار ماہ تک گریڈ 9کے عہدہ پی ٹی سی ٹیچر اور گریڈ 14کے عہدہ ایجوکیٹر ٹیچر کی تنخواہیں وصول کرتا رہا، ذرائع نے بتایا ہے کہ سکول ٹیچر ارسلان اور سنٹر ہیڈ ماسٹر ملک صفدر علی اور اے ای او تعلیم شالیمار اصغر صغیرا اور سکول ٹیچر ارسلان سمیت کلریکل سٹاف نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو کان وکان خبر تک نہ ہونے دی اور سکول ٹیچر ارسلان کی کاغذوں میں حاضری ظاہر کرتے رہے جس کے باعث سکول ٹیچر ارسلان نے محکمہ تعلیم اور سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا واقعہ کا علم ہونے پر محکمہ تعلیم کے حکام میں کھلبلی مچ گئی اور افسران حرکت میں آ گئے، جس میں ڈی ای او کینٹ نے ڈپٹی ڈی ای او شالیمار اور ای ڈی او تعلیم لاہور پرویز اختر خان نے ڈی ای او کینٹ سے رپورٹس طلب کر لی ہیں، جبکہ ڈپٹی ڈی ای او نے اے ای او شالیمار اور سنٹر ہیڈ ماسٹر کی جواب طلبی کر لی ہے اورسکول ٹیچر سمیت ذمہ داروں کو شو کاز نوٹس دے دیئے ہیں ڈی ای او کینٹ شیخ حسنات احمد نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ سکول ٹیچر ارسلان احمد کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں فوجداری کی کارروائی کرنے کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے اور اس کے ساتھ پیڈ اایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ سنٹر ہیڈ ماسٹر ملک صفدر علی اور اے ای او شالیمار اصغر صغیر کے خلاف نا اہلی اور کوتاہی کے الزام میں الگ سے کارروائی کی جا رہی ہے اور اسی میں سنٹر ہیڈ ماسٹر اور اے ای او شالیمار کی ملی بھگت یا کوتاہی ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ سینٹر ہیڈ ماسٹر ملک صفدر علی نے اپنے موقف میں بتایا کہ سکول ٹیچر ارسلان کے ساتھ اس کی ملی بھگت نہیں، بلکہ ڈپٹی ڈی ای او شالیمار جعفروسیر اور اے ای او شالیمار اصغر صغیر کی ملی بھگت سے تنخواہیں ہڑپ کی گئی ہیں، اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ای او شالیمار جعفر وسیر کا کہنا ہے کہ سکول ٹیچر ارسلان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے جبکہ ریکوری کے لئے نوٹس دے دیا ہے سکول ٹیچر کے ساتھ ملی بھگت کا الزام غلط ہے، سکول ٹیچر ارسلان نے بتایا کہ اس میں محکمہ تعلیم کے حکام کی نا اہلی ہے، جبکہ اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم لاہور پرویز اختر خان نے بتایا کہ واقع کا علم ہونے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے افسران کی کوتاہی، غفلت اور کسی قسم کی ملی بھگت یا ساز باز کی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، اس میں ایف آئی آر درج ہونے کے ساتھ ساتھ پیڈا