پی ایچ ڈی سپر وائزرکے لئے نئے طریقہ کار کا آغاز

پی ایچ ڈی سپر وائزرکے لئے نئے طریقہ کار کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حافظ عمران انور)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سْپروائزر کے لئے نئے طریقہ کار کا آغاز کر دیا ، ایم فل کی ڈگری کے بغیر ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی بطور نئے پی ایچ ڈی سپروائزر رجسٹریشن ختم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کے پی ایچ ڈی سپروائزرز کے لیے بنایا گیا پی ایچ ڈی سپروائزر کے لئے نیا طریقہ کار جاری کیا ہے جس کے تحت ایم فل کی سند کے بغیر پرانے نظام سے پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی رجسٹریشن روک دی گئی ہے اور آنرز پروگرام کا آپشن بھی پورٹل سے نکال دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے اپنا موجودہ طریقہ کار ایک سال پہلے بند کر دیا تھا جس کو دوبارہ اپ ڈیٹ کر کے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔نئے طریقہ کار کے مطابق ان اساتذہ کی رجسٹریشن بھی ختم کر دی گئی ہے جن کے پاس ایم اے کے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے کیونکہ اس نئے طریقہ کار کے میں صرف وہی اساتذہ سپروائزر کے لیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جن کے پاس ایم فل کی ڈگری موجود ہو گی ۔ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سپروائزری کو ملک بھر میں سنٹرلائزڈ کر دیا ہے اور ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر سپروائزرز کے ساتھ اْن کے پی ایچ ڈی طلباء کے ناموں کی فہرست بھی موجود ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔اس ویب سائٹ پر موجود اس نئے طریقہ کار کے مطابق پی ایچ ڈی تھیسز کی سپرویڑن کے لیے نئی رجسٹریشن کی بھی آپشن موجود ہے اور ایچ ای سی کے نئے ضوابط کے مطابق اب سپروائزر کی رجسٹریشن بھی صرف آن لائن ہی کی جائے گی بذریعہ درخواست پرانا سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔
پی ایچ ڈی سپر وائزر

مزید :

صفحہ آخر -