درگاہ اجمیر شریف کیلئے مودی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

درگاہ اجمیر شریف کیلئے مودی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے 805 ویں عرس کے موقع پر ریاست راجستان کے شہر اجمیر میں واقع ان کے مزار پر چڑھانے کے لیے ایک رسمی چادر بھجوائی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مذکورہ چادر کو 24 مارچ کو نریندر مودی نے مذکورہ چادر وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور وزیر مملکت جتندر سنگھ کے حوالے کی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی نے پوری دنیا میں صوفی بزرگ کے عقیدت مندوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ خواجہ معین الدین چشتی کو 'غریب نواز' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اپنے پیغام میں مودی نے کہا، 'خواجہ معین الدین چشتی بھارت میں عظیم صوفیانہ روایات کی علامت ہیں، انسانیت کے لیے ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنیں گی'۔
مودی

مزید :

صفحہ آخر -