بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے خواہاں ہیں: سرتاج عزیز

بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے خواہاں ہیں: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کا خواہاں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کیساتھ جامع مذاکرات شروع کئے اور مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کی فلاحی ریاست کی سوچ کو آگے بڑھانا ہوگا اور پاکستان مشترکہ کوششوں سے جغرافیائی اورسیاسی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کااعلا ن کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -