موبائل فون کب چارج کرنا چاہیے؟ کمپیوٹر وائرس ،اہم سوالات کے جوابات

موبائل فون کب چارج کرنا چاہیے؟ کمپیوٹر وائرس ،اہم سوالات کے جوابات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (نیوز ڈیسک) موبائل فون کو کب چارج کرنا چاہیے؟ کیا ضرورت سے زائد چارج کرنے پر اس کی بیٹری کو نقصان پہ نچتا ہے؟ میک کمپیوٹر وائرس کا شکار نہیں ہوتا؟ یہ اور اس طرح کے بہت سے دیگر سوالت جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں اکثر پوچھے جاتے ہیں اور عام طور پر ان کے بارے میں پائے جانے والے تصورات غلط ہیں، آئیے ایسے ہی چند اہم خیالات کی حقیقت جانتے ہیں۔-1 میک کمپیوٹر وائرس کا شکار ہوتے:ایک عرصے تک یہی سمجھا جاتا رہا کہ ایپل کے کمپیوٹر وائرس کا شکار نہیں ہوتے لیکن 2012ءمیں ایک وائرس نے ہزاروں میک کمپیوٹروں کو شکار بنا کر یہ بات غلط ثابت کردی۔-2 پرائیویٹ براﺅزنگ آپ کو خفیہ رکھتی ہے:یہ بات درست نہیں ہے۔ کروم یا سفاری جیسے براﺅزر پر پرائیویٹ براﺅزنگ کا مطلب ہے کہ آپ کا براﺅزر آپ کی سرگرمیوں کی معلومات محفوظ نہیں کرے گا لیکن آپ جو ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں ان پر آپ کی شناخت موجود رہتی ہے اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو بھی آپ کی شناخت معلوم ہوتی ہے۔-3 فون کو ضرورت سے زیادہ چارج کرنا خطرناک ہے:اس بات کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ملے کہ فون کا چارجر بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بھی لگارہے تو اس سے بیٹری کو کوئی نقصان پہنچتا ہے، تاہم ماہرین احتیاط کی تجویز دیتے ہیں۔-4 زیادہ میگا پکسل کا مطلب ہے اچھا کیمرہ:اچھی تصویر کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کیمرے کے سینسر کسی روشنی جذب کرسکتے ہیں۔ عموماً زیادہ میگا پکسل کے ساتھ اچھے سینسر کی سہولت دستیاب ہوتی ہے اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ زیادہ میگا پکسل والا کیمرہ اچھا ہوتا ہے جبکہ حقیقت میںا چھی کوالٹی کیلئے زیادہ میگا پکسل کی بجائے بڑے میگا پکسل کی ضرورت ہوتی ہے۔-5 بیٹری تقریباً ختم ہونے پر چارج کریں:بیٹری ختم ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اگر بیٹری کافی باقی ہے تو دوبارہ چارج کرلینا بہتر ہے۔-6 زیادہ ریزولیشن کا مطلب زیادہ اچھی تصویر:جب سکرین کے پکسن کی تعداد 300 فی ایچ سے زیادہ ہوجائے تو انسانی آنکھ زیادہ تعداد کا فرق نوٹ نہیں کرسکتی اور یہی وجہ ہے کہ 2560x1440 اور 1920x1080 سکرین ریزولیشن کی کوالٹی میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوتا۔-7 آئی پیڈ کا چارجر آئی فون کیلئے استعمال نہ کریں:اگرچہ ایپل کمپنی کے مطابق آئی پیڈ کا چارجر آئی فون کیلئےا ستعمال ہوسکتا ہے لیکن آئی ٹی ماہر سٹیو سینڈلر کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ایسا کرنے سے آئی فون کی بیٹری قدرے کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔-8 کمپیوٹر کو روزانہ شٹ ڈاﺅن نہیں کرنا چاہیے:متعدد لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ لیپ ٹاپ کو شٹ ڈاﺅن کرنے کی بجائے سلیپ موڈ کا انتخاب کیا جائے تاکہ دوبارہ استعمال کے وقت زیادہ وقت نہ لگے۔ یہ اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔ استعمال کے بعد کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو شٹ ڈاﺅن کردینے سے توانائی کم استعمال ہوتی ہے اور اس کی زندگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -