ہائیکورٹ: 55نجی لاء کالجز میں داخلے روکنے اور والدین کو آگاہی نوٹس جاری کرنے کا حکم

ہائیکورٹ: 55نجی لاء کالجز میں داخلے روکنے اور والدین کو آگاہی نوٹس جاری کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ ،جسٹس شمس محمود مرزا اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل فل بنچ نے معیارپرپورانہ اترنے والے 55نجی لاء کالجزمیں داخلے روکنے اوروالدین کوآگاہی نوٹس جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔فاضل بنچ نے یہ حکم لاء کالجزکمیشن کی رپورٹ پر جاری کیا ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ 39نجی لاء کالجزمیں صرف 13جبکہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے الحاق شدہ 35نجی لاء کالجزمیں سے صرف 6مقررہ معیارپرپورا اترے ہیں۔عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں لاء کی ایوننگ کلاسز ختم کرنے اورتھرڈ ڈویژن طلبہ کو داخلے نہ دینے کے حوالے بھی 2اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاء کالجز کمیشن کے سربراہ انورکمال ، پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزملک اویس خالد اوریونیورسٹی الحاق کمیٹی کے سربراہ محمد سلیم عدالت میں پیش ہوئے اورپنجاب یونیورسٹی اوربہاؤالدین زکریا یونیوسٹی ملتان سے الحاق شدہ نجی کالجزکے بارے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے39پرائیویٹ لاء کالجزکاالحاق ہے صرف13لاء کالج معیارپرپورااترتے ہیں ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ معیارپرپورانہ اترنے والے نجی کالجز میں نیشنل لاء کالج لاہور، سپیرئیر کالج آف لاء لاہور، گلوبل لاء کالج لاہور، سٹی لاء کالج لاہور، انسٹی ٹیوٹ آف لاء لاہور، پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ ، گوجرانولہ لاء کالج ، شاداب لاء کالج سیالکوٹ ، علامہ اقبال لاء کالج سیالکوٹ ، محمڈن لاء کالج شیخوپورہ ، لائل پور لاء کالج فیصل آباد ، مسلم لاء کالج راولپنڈی ، کیپٹل لاء کالج راولپنڈی ، چناب لاء کالج گجرات ، سمیت دیگر نجی لاء کالجز شامل ہیں۔ فل بنچ کو بتایا گیا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے35لاء کالجزالحاق شدہ ہیں جن میں صرف 6لا نجی کالجز معیارپرپورااترے ہیں جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورنے الحاق شدہ لا کالجزکی رپورٹ پیش نہیں کی، عدالت نے آئندہ سماعت پراسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور سے الحاق شدہ نجی لاء کالجز کے معیار کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے،پنجاب یونیورسٹی میں لاء کی ایوننگ کلاسز ختم کرنے اورتھرڈ ڈویژن طلبہ کو داخلے نہ دینے کے حوالے سے پورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -