لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم مافیا کی چاندی، سالانہ کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کا دھندہ جاری

لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم مافیا کی چاندی، سالانہ کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پرکسٹم مافیا کی چاندی،منی لانڈرنگ میں اضافہ ، کسٹم حکام کی مبینہ ملی بھگت سے سا لا نہ کروڑوں ڈالربیرون ممالک بھجوائے جانے کا دھندہ عروج پر ہے۔ دو سال قبل ما ڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آ باد ائیر پورٹ کیکسٹم انسپکٹر کی ہلاکت کے بعدکسٹم حکام کے عملہ نے خا مو شی ٹھان لی ہے جبکہ کسٹم رولز کے مطابق ایک شخص دس ہزار اور18سال سے کم عمر 6ہزار ڈالر تک لے جا سکتا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر کروڑپتی کاروباری شخصیات کی جانب سے اپنی کروڑوں ڈالر کی رقوم کو بیرون ممالک منتقل کرنے کیلئے لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم مافیا سے مبینہ طور پر ملی بھگت کے انکشاف پر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے یہ سلسلہ جاری ہے جس میں محکمہ کسٹم کے حکام اورایئرپورٹ کا عملہ ملوث ہے جن کی وساطت سے منی لانڈرنگ کرنے والے مسافروں کو وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے ان کے سازوسامان کو چیک کئے بغیر لاؤنج میں بھجوا دیا جاتا ہے اور اس طرح ہر سال کروڑوں ڈالرغیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک منتقل کیے جارہے ہیں۔ذرائع نے مزیدانکشاف کیا ہے کہ اس وقت ائیر پورٹ کے اندر لاؤنج میں تقریبا دس شاپس مو جود ہیں جن میں تقریباً5 2افراد کام کر تے ہیں جن کی ہر 8گھنٹے بعد شفٹ تبدیل ہو جاتی ہے،انہیں باقاعدہ طو رپر اے ایس ایف کی طرف سے سیکیورٹی پاس جاری کئے گئے ہیں اور ان کا ائیر پورٹ کے اندر اور با ہر آمدورفت کا سلسلہ بھی جاری ر ہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر ایک ایسا مافیا گروپ سر گرم ہے جس نے مبینہ طور پر کسٹم حکام اور ایف آئی اے کے عملہ کے ساتھ مک مکا کر رکھا ہے، اس عملہ کی ملی بھگت سے اور شاپس کے ملازمین کے ذریعے لاؤنج میں کرنسی بھجوائی جاتی ہے، بعد ازاں اسے جانے والے مسا فروں کے ذریعے بیرون ممالک بھیج دیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ترجمان ائیر پورٹ کسٹم کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت اقدا مات کئے گئے ہیں ایسا نا ممکن ہے تاہم اگرکسٹم کا عملہ ملوث پا یا گیا تو سخت کارروائی کی جا ئے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -