کاسمیٹکس اشیاء پر ٹیکس :بیوٹی پارلرز و بیوٹیشنز نے بجٹ مستر دکر دیا

کاسمیٹکس اشیاء پر ٹیکس :بیوٹی پارلرز و بیوٹیشنز نے بجٹ مستر دکر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) کاسمٹیک کی اشیاء پر بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے پر بیوٹی پارلرز اور بیوٹیشن والوں نے اس ٹیکس کو یکسر مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹیکس کو واپس لیا جائے اور کوئی نیا ٹیکس لگانے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیکسوں کو ختم کرنے کے لئے بھی ہنگامی اقدامات کئے جائیں ہم ان ٹیکسوں کو نہیں مانتے پہلے ہی ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور عوام کا قوت خرید کم ہونے سے ہم نقصان میں جارہے ہیں اور بعض اوقات تو سٹاف کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو جاتے ہیں ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر بیوٹیشن مسرت مصباح نیولک پارلر اور ایکسلینٹ بیوٹی پارلر کے عبدالستار کا کہنا تھا کہ ہم ان نئے ٹیکسوں کو ایک ظالمانہ ٹیکس سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فی الفور واپس لیا جائے اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پھر اس کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوں گے عوام پہلے ہی مختلف قسم کی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اوپر سے نئے ٹیکسز کی وجہ سے ان پر مزید بوجھ بڑھے گا اور ان کے برے حالات اور قوت خرید کم ہونے کے اثرات ہم پر بھی پڑیں گے اس لئے ہم یہ حکومت سے عاجزانہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ٹیکسز کو فی الفور واپس لیا جائے۔
بیوٹیشنز /بجٹ مسترد

مزید :

صفحہ آخر -