پاکستان ریلویز نے شاہدرہ ، نارووال، سیالکوٹ ،وزیرآباداور نارووال، چک امرو سیکشنوں کی بحالی و اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی

پاکستان ریلویز نے شاہدرہ ، نارووال، سیالکوٹ ،وزیرآباداور نارووال، چک امرو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلویز نے شاہدرہ، نارووال، سیالکوٹ ،وزیرآباداور نارووال، چک امرو سیکشنوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے ابتدائی فزیبلٹی ڈرافٹ رپورٹ تیار کرلی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاوید انور کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں مذکور ہ سیکشنوں کی اپ گریڈیشن و بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی ایل ایف(ILF) کنسلٹنگ انجینئرنگ فرم کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹرعبدالرحمن نے شاہدرہ ۔نارووال ،سیالکوٹ۔وزیرآباد اور نارووال۔چک امرو سیکشنوں کی اپ گریڈیشن و بحالی کے حوالے سے ڈرافٹ فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی اور اپنی پریزینٹیشن میں اس پراجیکٹ کے متعلق مختلف پہلو وں کے بارے میں اگاہی دی۔ پاکستان ریلویز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سینئر ٹیکنکل ، سول، مکینکل،ٹریفک،الیکٹرک انجینئرز نے آئی ایل ایف(ILF) کی جانب سے پیش کی جانے والی ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ پر چند تکنیکی نکتوں کی نشاندہی کی جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے ان پوائنٹس کو اس رپورٹ میں شامل کرکے فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ تیار کرکے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -