فیس بْک ویڈیو چیٹ کے لیے نئے اینی میٹڈ ری ایکشن فیچرز

فیس بْک ویڈیو چیٹ کے لیے نئے اینی میٹڈ ری ایکشن فیچرز
فیس بْک ویڈیو چیٹ کے لیے نئے اینی میٹڈ ری ایکشن فیچرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ فیس بک پر ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے فوری طور پر کوئی ردِ عمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فیس بک نے نئے ری ایکشن فیچر تیار کئے ہیں جو فوری طور پر آپ کی ویڈیو کا حصہ بن جاتے ہیں۔اب آپ گفتگوکے دوران اینی میٹڈ ری ایکشنز، فلٹر، ماسک، اور ایفیکٹس شامل کرکے ویڈیو کال کے یادگار لمحات کو مزید دلچسپ بناسکتے ہیں اور فیس بک کے تمام صارفین ان کا استعمال کرسکتے ہیں۔ان ری ایکشنز میں محبت، ہنسی یا قہقہہ، حیرت، اداسی اور غصے کے تاثرات شامل ہیں۔ چیٹ کے دوران بس اسکرین کے نیچے کی جانب ٹیپ کیجئے اور ان پانچ ری ایکشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجئے جو چند سیکنڈ میں اسکرین پر نمودار ہوجائیں گے۔ مثلاً اداسی کا آپشن ظاہر ہوتے ہی آپ کی آنکھوں سے کارٹون آنسو جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -